آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے سیکیورٹی پلان بارے سنٹرل پولیس آفس میں

لاہور: آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے سیکیورٹی پلان بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
لاہور: اجلاس میں کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نیوائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور: کرسمس پر مسیحی عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات کا سکیورٹی پلان ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سینئر افسران خود فیلڈ میں جا کر حساس گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نیو ایر نائٹ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: بڑے شہروں میں ٹریفک پلان ترتیب دیتے وقت گنجان آباد علاقوں اور رش والی شاہراہوں کو بطور خاص نظر میں رکھیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں نیوائیر نائٹ پر ہلڑ بازی روکنے اورسیکیورٹی کیلئے سپیشل اسکواڈ زتشکیل دئیے جائیں۔آئی جی پنجاب
لاہور: ون ویلنگ کے عادی ملزمان کے والدین سے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے بارے شورٹی بانڈز لئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: صوبہ بھرمیں زہریلی شراب، آئس اور دیگر منشیات بیچنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پٹرولنگ فورس کے گشت کے ذریعے مانیٹرنگ اور نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایم ڈی سیف سٹی ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ڈی آئی جی سید خرم علی، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، شاہد جاوید، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

JANBAAZ TV PAKISTAN 🇵🇰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں