قومی احتساب بیورو- لاہور

سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو نیب لاہور کیجانب سے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے: نیب لاہور

لاہور: خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کیجانب سے جاری کئے گئے اور ملزم کو کل احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔۔۔

ملزم کیخلاف نیب قانون این اے او 1999 کی شق (v) اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن (3) کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔

ملزم خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اثاثہ جات کی نوعیت، زرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا ۔۔نیب لاہور

ملزم خواجہ آصف نے 1991 میں بطور سینیٹر عہدہ سنبھالا جو بعد ازاں مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ایم این اے بھی رہے۔۔۔

عوامی عہدہ رکھنے سے قبل 1991 میں انکے مجموعی اثاثہ خات 51 لاکھ روپے پر مشتمل تھے تاہم 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے: نیب لاہور

لاہور: ملزم خواجہ آصف نے UAE کی ایک فرم بنام M/S IMECO میں ملازمت سے 13 کروڑ روپے حاصل کرنیکا دعوی کیا تاہم دوران تفتیش وہ بطور تنخواہ اس رقم کے حصول کا کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے: نیب لاہور

لاہور: اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے جعلی زرائع آمدن سے اپنی حاصل شدہ رقم کو ثابت کرنا چاہا: نیب

لاہور: ملزم خواجہ آصف اپنے ملازم طارق میر کے نام پہ ایک بے نامی کمپنی ” طارق میر اینڈ کمپنی” بھی چلا رہے ہیں جسکے بینک اکائونٹ میں 40 کروڑ کی خطیر رقم جمع کروائی گئی اگرچہ اس رقم کے کوئی خاطر خواہ زرائع بھی ثابت نہ کئے : نیب لاہور

لاہور: ملزم خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی زیر سماعت رہا:

لاہور: جہاں قرار دیا گیا کہ ملزم خواجہ آصف کے پبلک آفس رکھنے اور پرائیویٹ نوکری میں کوئی قانونی قدغن نہیں: نیب لاہور

لاہور: جبکہ نیب انکوائری کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا خواجہ آصف کی ظاہر کردہ بیرونی آمدن آیا درست ہے یا نہیں: نیب لاہور

لاہور: انکوائری میں ظاہر ہوا کہ مبینہ بیرون ملک ملازمت کے دورانیہ میں ملزم خواجہ آصف پاکستان میں ہی تھے جبکہ بیرون ملک ملازمت کے کاغزات محض جعلی زرائع آمدن بتانے کیلئے ہی ظاہر کئے گئے: ترجمان نیب لاہور

لاہور: ملزم خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت سے حاصل آمدن کا کوئی کاغذی ثبوت بھی فراہم نہ کر سکے۔۔۔

لاہور: نیب حکام کل ملزم خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کرینگے تاکہ انہیں ٹرانسٹ ریمانڈ کے حصول کے بعد لاہور منتقل کیا جا سکے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں