سی سی پی او لاہور عمر ،تبدیل

لاہور: پنجاب پولیس میں آج بڑی تبدیلی کی گئی ہے، سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی جگہ خالد محمود ڈوگر نئےسی سی پی او لاہور تعینات کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر نئےسی سی پی او لاہور تعینات کئے گئے ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ساتھ ہی عمرشیخ کوڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر آر پی او فیصل آباد تعینات تھے، اس سے قبل غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنزکی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں