موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر ،مورخہ03 جنوری 2021

سکھر(پریس ریلیز)موٹر وے اور ہائی ویز پر عام عوام کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ حادثات میں کمی لانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریہ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن زبیر احمد ہاشمی اورڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدایت پرزیر نگرانی ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریہ سکھر سیکٹر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی دینے کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر میں مختلف مقامات پر موبائل ایجوکیشن ٹیم کے افسران انسپکٹر صلاح الدین، انسپکٹر محمد پرویز ڈہر ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاؤ سے متعلق عام عوام کو آگاہی دے رہے ہیں، جس میں موٹر سائیکل، کار، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرک، ٹرالراور آئل ٹینکر کے ڈرائیور حضرات کو مختلف اوقات میں آپریشنل ٹیموں کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاؤ سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں، ایس پی موٹر وے زاہد نذیر وریہ کا کہنا ہے کہ ہالانی سے کوٹ سبزل تک سیکٹر سکھر موٹر وے پولیس کے افسران عام عوام کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں اس سلسلے میں موبائل ایجوکیشن کے افسران کو بھی متحرک کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی وے پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی موبائل ایجوکیشن کے افسران مختلف مقامات پر عام لوگوں کو تجاوزات کے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کررہے ہیں اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کی قطعاً اجازت نہیں ہے، کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے خطرناک روڈ حادثات رونما ہوسکتے ہیں، لہٰذا تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاکہ خطرناک روڈ حادثات سے بچا جاسکے۔

جاری کردہ
سید جاوید علی زیدی
پریس ترجمان
ڈی آئی جی موٹر وے سندھ
0311.5165035
0315.2281929

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں