پاک فوج نے (لائن آف کنٹرول) ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوسہری سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا تھا۔

🤺سفید داڑھی والے🤺
🏹⚔️اکبر⚔️🏹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں