نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت6 ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی ڈی آئی جی عمر شیخ دوسری بار کلین بولڈ جبکہ دیگر 13 ڈی آئی جیز بھی ترقی کی دوڑ میں ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے ایڈیشنل آئی جی کی 6 آسامیوں کے لئے 20 امیدوارں کے انٹرویوزکئیے۔جن میں سے گریڈ 20 کے6 ڈی آئی جیز کی گریڈ 21 میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔

جن ناموں کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ان میں
(1)سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،
(2) ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کیپٹن ریٹائرڈ جان محمد،
(3)ڈی آئی جی ایڈمن کراچی پولیس محمد امین یوسفزئی،
(4)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی پولیس فرحت علی جونیجو،
(5)ڈی آئی جی پلاننگ اینڈ سٹریٹجک،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سجاد افضل آفریدی،
(6)ڈی آئی جی،سی آئی اے کراچی محمد عارف حنیف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں