لاہور پولیس ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد

لاہور(حامد صدیق انجم)
شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے لاہور پولیس کی کھلی کچہریاں
ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاماڈل ٹاؤن سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد

    لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہور احسن سیف اللہ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کی زیرِ صدارت تھانہ نصیر آ بادکے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن دوست محمد،ایس ڈی پی اوماڈل ٹاؤن سرکل حسن عزیز،متعلقہ ایس ایچ اوز موقع پر موجودتھے۔سائلین کی بڑی تعداد نے کھلی کچہر ی میں شرکت کی اور پولیس افسران  کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس ایس پیزنے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی آپریشنزلاہور احسن سیف اللہ نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔خلق خدا کی خدمت کے لئے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کریں گے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ یا تاخیری حربے ہر گز برداشت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں