لاہور : ان شآء اللہ تعالٰی اپنے منصب اور دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے تمام صحافی برادری کے مسائل کے حل اوران کی فلاح کیلئے دن رات کام کروں گا ؛ جان محمد رمضان صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل

لاہور (نمائندہ خصوصی ) ان شآء اللہ تعالٰی اپنے منصب اور دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے تمام صحافی برادری کے مسائل کے حل اوران کی فلاح کیلئے دن رات کام کروں گا ان خیالات کا اظہار جان محمد رمضان صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل نے نومنتخب کابینہ کی ایک پروقار تقریب میں روزنامہ پاکستان نیوز ڈاٹ کام اور جانباز ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام قابل صد احترام احباب کا دل کی گہرائی سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اس منصب کے لائق سمجھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے تمام صحافی برادری کیلئے ہروقت کھلے ہیں اور جس کسی صحافی بھائی کو کوئی پہشہ ورانہ مسئلہ درپیش ہو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام نو منتخب کابینہ کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے جذبے کی قدر کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں