ممبئی : فردین خان کی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

ممبئی ( انٹرنیشنل شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکار فردین خان مشہور کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔ بھارتی اداکار فردین خان کو موٹاپے نے بالی ووڈ سے دور کردیا تھا، 2010 میں آخری فلم کے بعد فردین خان موٹاپے کا شکار ہوگئے اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم گزشتہ دنوں اداکار کی موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ انداز میں تصویر نے سوشل میڈیا سمیت بالی ووڈ میں بھی ہلچل مچادی تھی جس کے بعد اب خبریں ہیں کہ فردین خان ایک بار پھر مشہور کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے فلم ’نو انٹری‘ کا سیکیول بنانے کا اشارہ دیا ہے جس کا نام ’نو انٹری میں انٹری‘ ہوگا، ایک انٹرویو میں انیس بزمی نے کہا کہ موٹاپے سے چھٹکارے کے بعد فردین خان کی تصویر دیکھیں جس میں وہ کافی اسمارٹ نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فردین مین مجھے کال بھی کی تھی جس پر میں نے کہا کہ نو انٹری کے سیکیول بنانے کا ارادہ ہے تاہم بس بونی کپور کا انتظار کررہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں