کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب

کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا اپینڈیکس کا آپریشن کامیاب ہوگیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے مطابق وہ تکلیف میں مبتلا ہوکر گزشتہ روز نجی اسپتال جا پہنچے تھے، فیلڈنگ کوچ کو اچانک اپینڈکس کا درد اٹھا تھا، درد میں شدت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب جولین فاؤنٹین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں