کراچی : دنانیر سے موازنہ کرنے پر اے سی سی اے ٹاپر زارا کا اظہارِ مایوسی

کراچی ( شوبز رپورٹر ) اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی زارہ نعیم نے ’پارٹی گرل‘ دنانیر سے موازنہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف چارٹر سرٹیفائڈ اکاؤنٹس( اے سی سی اے) کے امتحان میں پاکستانی زارا نعیم نے دنیا بھر میں ٹاپ کرکے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا تاہم اسی دوران پارٹی گرل کے نام سے مشہور ہونے والی دنانیر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔  اس ویڈیو میں دنانیر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا کرتی ہوئی منفرد لہجے کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جوکہ بعد ازاں کافی مقبول ہوئی۔ زارا نعیم اور دنیا نیر کے بیک وقت مشہور ہونے کے بعد دونوں کی  تصاویر اکثر ایک ساتھ شیئر کی جارہی تھیں اور دونوں کا موازنہ کیا جا رہا تھا۔ لیکن یہ بات زارہ نعیم کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ زارا  نے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے یہ باتیں سن کر بہت مایوسی ہوئی کیوں کہ دنانیر کے وائرل ہونے میں اس بات کا بھی ہاتھ تھا کہ لوگ ہم دونوں کا موازنہ کر رہے تھے جوکہ میرے نزدیک غلط ہے۔ اُمید ہے انہیں بھی غلط لگی ہوگی۔ زارا نعیم نے یہ بھی کہا کہ موازنہ ایک جیسے کام پر کیا جاتا ہے لیکن ہم دونوں کے کام مختلف تھے اس لئے ہم دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تو دراصل کسی کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہوا۔ مجھے تنقید کا سامنا کرنا آتا ہے اگرچہ وہ تنقید مثبت پہلو پر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں