اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

 اسلام آباد ( اسیشل رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی۔ روزنامہ پاکستان نیوز ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ قوم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں