کراچی : ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا

 اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے وقت، کمپنی کے نام کی منظوری کے عمل کو سینٹرلائزڈ کردیا ہے۔ ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بتدریج سینٹرلائیزڈ کر دیا جائے گا، کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں قائم ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر او) کمپنیوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کمپنی کے مجوزہ نام کی منظوری بھی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں