دبئی : سوشل میڈیا پرندا یاسرایک بارپھرتنقید کی زد میں

دبئی ( انٹرنیشنل شوبز ڈیسک ) سوشل میڈیا پرمعروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بارپھر تنقید کی زد میں آگئیں۔ ایسا پہلی بارنہیں جو ندا یاسر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرتنقید کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین سے الجھ پڑتی ہیں تو کبھی حساس معاملے پرمارننگ شو کرکے تنقید کی زد میں آجاتی ہیں تو کبھی وہ مارننگ شو کے دفاع میں کچھ نہیں دیکھتیں اور بھرپورغصے کا اظہاربھی کرتی ہیں۔ اس بارہوسٹ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ دبئی میں منائی جہاں انہوں نے سالگرہ کا بہترین انتظام کروایا۔ اداکارہ کو مداحوں نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے بیٹی کی سالگرہ پربیٹی سے زیادہ خود پراوراپنے شوہریاسر نوازپرفوکس کیا۔ ندا یاسرکی سوشل میڈیا پرکافی تصوریں وائرل ہورہی ہیں، جن میں ان کی بیٹی موجود ہی نہیں اورساری تصاویرمیں صرف وہی مختلف پوزکرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بیٹی کی سالگرہ خود ہی پوزکررہے ہیں، بیٹی کو بھی موقع دیں، ایک صارف نے لکھا کہ جس کی سالگرہ وہ کہاں ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ سالگرہ تو بیٹی کی ہے پردکھائی صرف ندا یاسرہی دے رہی ہیں جب کہ ایک اورصارف نے کہا کہ کیا آپ دونوں کی شادی کی سالگرہ ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں