کراچی : سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر13ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے

کراچی ( کامرس رپورٹر ) گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ میں2کروڑ44لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 13ارب ڈالرز کی سطح عبور کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق5مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب15کروڑ79لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ77لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب1کروڑ61لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب14 کروڑ18لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں