ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کی سربراہی میں سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑ لیا گیا

ٹیکر زبرائے الیکٹرانک میڈیا
عمران انوار: پی آر اوٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، لاہور۔ (فون:04299202313)
لاہور،19 اکتوبر2020

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کی سربراہی میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں۔

راہگیرخواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
ٓٓ
انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے خواتین سے پرس چھیننے والے ملزم اختر عرف اختری کو گرفتار کیا۔

انویسٹی گیشن پولیس مسلم ٹاؤن نے خواتین اور طالبات سے پرس چھیننے والے ملزم مقیت کو گرفتار کیا۔

گرفتارملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے کے طلائی زیورت، پرس، موبائل فونز اور نقدی برآمد۔

ملزمان موٹر سائیکلوں پر راہگیر خواتین اور کالجز و یونیوسٹیزکی طالبات سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

گرفتارملزمان کا خواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف۔

انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پرس سنیچر ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں