قرارداد مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے جمع کروائی

قرارداد مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے جمع کروائی

قرارداد
میں یہ قرارداد پیش کرتی ہوں کہ کیپٹن(ر)محمد صفدر کو فی الفور رہا کیا جائے جن کو آج مورخہ 19 اکتوبر 2020 کو کراچی آواری ہوٹل میں صبح آٹھ بجے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا۔
کمرے کا دروازہ تک
ناک نہیں کیا گیا اور دروازہ توڑ کر اندر چلے گئے اور گرفتار کر لیا۔
حکومت کے اچھے ہتھکنڈوں سے ان کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
حکومت ان کو صرف میاں محمد نواز شریف کے داماد ہونے کے ناطے سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
لہذا پنجاب اسمبلی کا پورا ایوان کیپٹن(ر) محمد صفدر کی گرفتاری پر سراپا احتجاج ہے۔
اور ان کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
رخسانہ کوثر ایم پی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں