وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام
وزیراعلیٰ نے لاہور کے بعدپنجاب کے دیگر شہروں میں سستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری دے دی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
سستے سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف ملے گا،پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی:عثمان بزدار
ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں؟ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا
اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ وقت دور نہیں جب اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس، ٹیچرز معطل
ہیڈٹیچر حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار
ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس،سی سی پی او سے رپورٹ طلب،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور19 اکتوبر:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے بعدپنجاب کے دیگر شہروں میں سستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے محکمے کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اورسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں سستے سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی۔سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سستے سہولت بازار جلد کام شروع کردیں گے۔
اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ وقت دور نہیں جب اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائیگا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی۔ ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اداروں کے خلاف تقریریں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ وقت دور نہیں جب اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔
رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس، ٹیچرز معطل،ہیڈٹیچر حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے طالبات سے نارواسلوک کی تصویریں وائرل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ دارٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والی ٹیچرزکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔بچیوں سے نارواسلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ سکول کی ہیڈٹیچر (سکینڈری سکول ٹیچر) حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کو معطل کرکے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن رحیم یار خان نے دونوں ٹیچرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار،ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس،سی سی پی او سے رپورٹ طلب، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبہار کالونی میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی نوجوان کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں