ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں سٹی ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ۔

میٹنگ میں ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن سمیت ڈویژن کے تمام انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے سٹی ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

مقدمات کومیرٹ پر جلد از جلد یکسو کر کے چالانی تناسب کو بہتر کیا جائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، عبدالغفار قیصرانی۔

ملزمان کی غیر قانونی حراست اور تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور۔

کرپشن کے کیسز پر افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ایس پی۔

تفتیشی افسران کی کارکردگی جھانچنے کے لیے خود مختلف مقدمات کو ٹیسٹ کیسز کے طور پر مانیٹر کیا کروں گا،عبدالغفار قیصرانی۔

زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد پولکام میں اندراج کے بعد عدالتوں میں جمع کروائے جائیں، ایس ایس پی۔

شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے مسائل کو میرٹ پرحل کریں، عبدالغفار قیصرانی۔

احسن کارکردگی پر انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ سب انسپکٹر عامر انجم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں