اس وقت پاک فوج کو ملک کے اندر سے الجھانے والوں حوصلہ شکنی کرنے والوں ٹانگیں کھینچنے والوں یاد رکھنا

اس وقت پاک فوج کو ملک کے اندر سے الجھانے والوں حوصلہ شکنی کرنے والوں ٹانگیں کھینچنے والوں یاد رکھنا تم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کو جانے والی پاک فوج کی ٹانگیں کھینچ رہے ہو تم مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مظالم میں برابر کے شریک ہو, تم افغانستان میں امریکہ کی شکست کو, چھپانے کے لئے, درحقیقت امریکہ کی مدد کر رہے ہو, پاک فوج کی حوصلہ شکنی کرنے والوں دراصل تم آذربائیجان, ترکی فلسطین شام عراق لیبیا دیگر مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے والی پاک فوج کی ٹانگیں کھینچ رہے ہو اور ان مظلوم مسلمانوں پر ظلم کرنے والے کفار کی مدد کر رہے ہو,
پاک فوج پر طنز کرنے والوں حوصلہ شکنی کرنے والوں تمہیں کیا پتا یہ پاک وردی کیا چیز ہے ,
جا کے پوچھو مظلوم مسلمانوں سے, اس وردی کی قدر, کس طرح یہ پاک وردی دشمنوں کو راکھ کا ڈھیر کر رہی,
اندرونی دشمنوں کی یہ ڈیوٹی ہے کہ ملک میں انتشار پیدا کیا جائے، کہیں مذہبی بنیاد پر، کہیں صوبائیت پر، کہیں زبان کی بنیاد پر تو کہیں اداروں کے ٹکراؤ کی صورت میں۔ بیرونی اشاروں پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کرتے رہنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ یہ سارے کام اندرونی دشمن دلجمعی سے کر رہے ہیں اور انہیں اس کا بھرپور جواب بھی مل رہا ہے۔ افواج پاکستان سب دشمنوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔ سب کی باری آئے گی۔ سب کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ بیرونی دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ اندرونی دشمنوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
اندرونی دشمنوں کی کارروائیاں سن لیں۔ ان کا سب سے بڑا ہدف افواج پاکستان اور عوام میں فاصلوں کو بڑھانا ہے۔ عوام اور افواج پاکستان میں بد اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ افواجِ پاکستان اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔ عوام اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنا ہے۔ ان اندرونی دشمنوں کا مقصد عوام اور افواجِ پاکستان کی گہری محبت اور جذباتی وابستگی کے رشتے کو کمزور بنانا ہے۔ اندرونی دشمن اس کام میں جتے ہوئے ہیں انہیں کامیابی تو نہیں مل سکتی وہ جتنی شدت سے فوج پر حملہ آور ہوتے ہیں عوام انہیں اس سے زیادہ شدت سے جواب دیتے ہیں۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ فوج اور عوام میں تعلق مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ اعتماد کے رشتے میں مضبوطی آ رہی ہے۔ عوام اور فوج میں محبت بڑھتی جا رہی ہے۔
بیرونی اور ظاہری دشمن کا کام بندوق سے حملہ اور اندرونی دشمن زبان سے حملہ آور, مقصد دونوں کا ایک ہی ہے,
دشمن کا سب سے بڑا ہدف فوج ہے۔ فوج کا دشمن کون ہے۔
پی ڈی ایم , غداروں کا ٹولہ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے یا ذہن سازی کر رہے ہیں عوام کی,
بات سادہ ہے لیکن ہے تکلیف دہ کہ
یہی وہ وجوہات ہے جو پاکستان کی ترقی میں بھی رکاوٹ ہے, اسلام اور جنگی حکمت عملی کہتی ہے کہ سب سے پہلے گھر کو صاف کریں,یہی وہ غداروں کی شکل میں دیمک ہیں جو پاکستان کو آج تک نقصان دے رہی اور آگے بڑھنے سے بھی روک رہی,
یہی غدار وطن کے بھی دشمن ہے مسلمانوں کے بھی دشمن ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بھی دشمن ہیں,
افواج پاکستان کے دشمن صرف بیرونی نہیں اندرونی بھی ہیں۔ اب آپ سوچیں گے کہ بیرونی دشمن تو نظر آتے ہیں ,
یہ اندرونی دشمن کیسے ہوتے ہیں۔ پھر آپ پوچھیں گے کہ بیرونی دشمن تو پاکستان کے وجود کے خلاف ہیں ہمارے منہ میں خاک وہ اسکے خاتمے کی کوششیں کرتے ہیں۔ اندرونی دشمن کیا کرتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اندرونی دشمنوں کی ڈیوٹی افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے۔
ملک کے اندر عوام میں چھپے آستین کے سانپوں کو اب پاکستانی محب وطن عوام ہی پکڑے گی,
پاک فوج بارڈر پر دشمنوں سے لڑے کی عوام میں چھپے غداروں سے اب, محب وطن عوام نمٹے گی,
پاکستانی محب وطن عوام کا فیصلہ,
گمنام سپاہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں