ڈسٹرک پولیس آفسر مھمند طارق حبیب خان کا مہمند کے عوام کے نام پیغام۔

پیارے عوام_ آپ کے دہلیز پر انصاف کی بہم رسائی ہمارے اولین ترجیحات میں سے ہے، اسلئے مہمند پولیس نے ڈسٹرک مہمند کو آئیس چرس اور کئی طرح کے منشیات سے صاف کرنے کیلئے بہت اقدامات اٹھائے ہوئے ہے، اور یہ تب ممکن ہوگا جب ہم میں سے ہر ایک اپنا فرض عین سمجھ کر منشیات فروشوں کیخلاف آواز اٹھائے۔ مھمند پولیس نے بھر پور سعی جاری رکھی ہوئی ہے کہ عوام کے چوکھٹ پر انصاف، دیانت داری، شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی فراہم کریں۔
لہذا عوام بلا جھجک اپنے مسائل وشکایات بیان کرسکتے ہیں۔ عوام کے باہمی تعاون سے ڈسٹرک مہمند میں آئیس، چرس اور کئی طرح کے منشیات کے روک تھام پر قابو ممکن ہوگا۔
عوام الناس کے باہمی تعاون سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔
ڈی پی او مہمند نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا مشن صرف اور صرف ڈسٹرک مہمند کے عوام کے امن و آمان اور خوشہالی کیلئے ہے، اور میں ہر وہ ممکن کوشش کرونگا جس سے ڈسٹرک مہمند کو آئیس جیسے ناسور سے صاف کرسکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں