آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پیش آنے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مزارِ قائد پر حاضری کے دوران پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر کا تقدس پامال کیا گیا تھا، جس پر سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا تھا۔رپورٹ، سینئر جرنلسٹ جان محمد رمضان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں