بھارتی خفیہ ایجنسی راء نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں بڑی کارروائی

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے

گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ایف آئی اے حکام

ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا ۔ایف آئی اے

عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے ۔ایف آئی اے حکام

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کا دعویٰ

کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا۔ ایف آئی اے

محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا ۔ایف آئی اے

بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ایف آئی اے

دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے۔ایف آئی اے

ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ایف آئی اے

ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔ایف آئی اے حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں