پشاور بی آر ٹی سروس بحال کر دی گئی

**

پشاور میں بی آر ٹی سروس 40 دن معطل رہنے کے بعد دوبارہ بح ہوگئی

پشاور : پشاور میں بی آر ٹی سروس 40 دن معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی، بسوں میں نئے آلات نصب کیے گئے، لوڈ اور روڈ پر ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔

پشاور بس ریپیڈ ٹرانزٹ سروس ایک ماہ 10 روز تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی، بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی انجینئروں نے تمام بسوں کا دوبارہ معائنہ کیا، بس کمپنی کی سفارش پر سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔

بی آر ٹی سروس کے افتتاح کے پہلے ہی ماہ میں 4 بسوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آنے، جس کے بعد تمام بسوں کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا گیا، تحقیقات کے بعد مختلف آلات تبدیل کیے گئے۔ بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی پر شہریوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں اپنے تحفظات بھی پیش کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں