لاہور، اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

ٹیکرز نمبر1607
لاہور25 اکتوبر:
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کے موقع پر حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں – عثمان بزدار
پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخ 6 دہائیاں پرانی ہے-عثمان بزدار
عالمی منظرنامے میں کئی تبدیلیاں آئیں لیکن پاکستان اور چین کے تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے گئے -عثمان بزدار
پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری، شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے-عثمان بزدار
پاکستان اور چین کی دوستی کا کلائمیکس چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کا منصوبہ ہے۔عثمان بزدار
سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب شروع ہورہے ہیں -عثمان بزدار
دونوں ملکوں میں باہمی دوستی کا رشتہ مزید گہرا اور مزید مضبوط ہوا ہے -عثمان بزدار
سی پیک کے تحت لاہور میں آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا ہے – عثمان بزدار
اورنج لائن میٹروٹرین کاماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-عثمان بزدار
یہ منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک ثابت ہو گااور اس سے اربن ڈویلپمنٹ میں استحکام مزید بڑھے گا- عثمان بزدار
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے -عثمان بزدار
ماضی کی روایات کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا-عثمان بزدار
وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے اس کی مثال ہیں – عثمان بزدار
سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کرسابقہ حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے 1115 ارب روپے کے ادھورے پراجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں -عثمان بزدار
اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو کامیابی سے چلانے کیلئے آپریشنل اینڈ مینٹیننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت یقینی بنائی گئی- عثمان بزدار
ٹینڈرنگ کے عمل میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں -عثمان بزدار
حکومت پنجاب کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجوداورنج لائن ٹرین کو چلانے کے لئے سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے-عثمان بزدار
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کے تاریخی موقع پر سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں -عثمان بزدار
جن کی قربانیوں اور شب و روز محنت سے آج سی پیک کے بہت سے منصوبے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں -عثمان بزدار
چین کی پاکستان دوست حکومت، تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر ترقی کے سفر میں ہم قدم ہوں -عثمان بزدار
پنجاب میں ٹرانسپورٹ، لائیوسٹاک، زراعت، ہاؤسنگ سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں -عثمان بزدار
ہم چین سے آنے والے دوستوں کا خیرمقدم کریں گے-عثمان بزدار
یہ تقریب پاک چین تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے -عثمان بزدار
پہلی بار چین کی اربن ریل ٹرانزٹ کی پوری انڈسٹریل چین نے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، آپریشن اور مینٹیننس کو بیرون ملک متعارف کرایا ہے -عثمان بزدار
اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کاوشیں کرنے والے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور برادر ملک چین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں -عثمان بزدار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں