پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی زد میں آ کر 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یو کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ایس پی سٹی وقار عظیم نے کہا ہے کہ ایک شخص نے بیگ لاکر رکھا جس کے بعد دھماکا ہوا، زخمیوں میں بیشتر زیر تعلیم طلبا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں