لاہور الحمراء آرٹس کونسل میں اسم “محمد’ پر مبنی عالیشان نمائش کا انعقاد

بہ تسلیمات لاہور آرٹس کونسل الحمرا
محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب،لاہور
صبح صادق،پی آراو
0300-6586236
پریس ریلیز
الحمرا آرٹس کونسل میں اسم ِمحمد ؐ پر مبنی عالیشان نمائش کا انعقاد
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے،نامور آرٹسٹ خورشید عالم،عرفان قریشی نے افتتاح کیا
الحمرا میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے نمائش میں آرٹسٹوں نے مثالی کام پیش کیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
12ربیع الاوّل کے موقع پرالحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے آرٹسٹ کی تیار کردہ قوالیاں بھی ریلیز کی جائیں گی۔ثمن رائے
اس موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ودیگرافسران بھی موجود تھے
نمائش میں ملک بھر 70آرٹسٹوں کے 100سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں،نمائش 8نومبر تک جاری رہے گی
لاہور 29اکتوبر2020:ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ واسلم کے اسماء حسنہ پر مبنی نمائش میں آویزاں فن پارے پرُنور فضاء کا منظر پیش کر رہے ہیں،ان کو دیکھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے،ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں مضمر ہے، 12الحمرا میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے نمائش میں آرٹسٹوں نے مثالی کام پیش کیا ہے،ربیع الاوٌل کے موقع پر اس نیک کاوش کو لوگوں کی بڑی تعدا د پسند کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے الحمرا قوالیاں اور نعت شریف بھی ریلیز کر رہا ہے۔تقریب سے نامور آرٹسٹ خورشید عالم،عرفان قریشی، ذوالفقار علی زلفی و دیگران نے بھی اظہار خیال کیا۔قبل ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے،نامور آرٹسٹ خورشید عالم،عرفان قریشی نے الحمرا آرٹس کونسل میں اسم ِمحمد ؐ پر مبنی عالیشان نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ودیگرافسران بھی موجود تھے۔نمائش میں ملک بھر 70آرٹسٹوں کے 100سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں،نمائش 8نومبر تک جاری رہے گی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں