ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کی دبنگ پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی ایاز صادق کے بیان پر ہنگامی پریس کانفرنس
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایاز صادق کے بیان کی سختی سے تردید
پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔
ان حالات میں دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کر چکی ہیں۔ تاہم پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ قوم کی مدد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
پلواما واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاکستان کی جیت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ پاک فوج اندرونی اور بیرونی حالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کسی اور صورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ میں آج یہاں صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی جسے دنیا بھر نے تسلیم کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 26 فروری 2019ء کو بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانا پڑی

گمنام سپاھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں