رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی پرزورمذمت کرتے ہیں، جان محمد رمضان

لاہور ( جانباز ٹی وی) پنجاب یونین آف جرنلسٹس_آفیشل کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا کہ عالمی برادری اس قسم کے ناقابل برداشت عمل کا فوری نوٹس لے اقوام متحدہ فرانس کے خلاف متوقع کاروائی عمل میں لاۓ رسول پاکﷺ نے پوری دنیا کو جہالت سے نکالا اور رحمت اللعلمین بنے مسلم امہ متحد ہوکر عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی تبدیلی رسول پاکﷺ سے آئی رسول پاکﷺ کی شان یہ ہے کہ انھوں نے ان لوگوں کو بدل دیا جو زمانہ جاہلیت میں تھے جو اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کردیا کرتے تھے رسول پاکﷺ دونوں جہانوں کی لیے رحمت کا زریعہ بنے ہم‌ رسول پاکﷺ کی قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں ماہ ربیع الاول میں فرانس کی جانب سے اس قسم کا ناقابل برداشت عمل مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچا کر عالمی امن کو خراب کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت برداشت نہی کی جاسکتی
ہم رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی پرزورمذمت کرتے ہے اورعالمی برادری اس قسم کے ناقابل برداشت عمل کا فوری نوٹس لے اقوام متحدہ فرانس کے خلاف متوقع کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ جلد سے جلد کاروائی کرے فرانس اس عمل پر تمام مسلم امہ سے معافی مانگے ۔

سینئر جرنلسٹ جان ایم رمضان جانباز

پنجاب یونین آف جرنلسٹس_آفیشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں