🌿‏نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ.🌿

بلیک واٹر =بمقابلہ= آئی ایس آئی

بلیک واٹر ایک پرائیوٹ امریکن کمپنی ہے جو کہ پوری دنیا میں کرائے کے قاتل ہائر کرتی ہے اور اس کی سرپرستی دجالی قوتیں کر رہی ہیں
‏اس کمپنی کے شوٹر دنیا کے ٹاپ شوٹر جانے جاتے ہیں انکی مائنڈ پروگرامنگ (MK ALTRA MIND PROGRAMMING) ایسے کی جاتی ہے کہ انکا صرف ایک مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے بے دردی سے قتل کرنا سفاکیت کی وہ مثالیں قائم کرنا جو تاریخ انسانی میں کبھی نا ملتی ہوں انکی ٹریننگ کا اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ اگر انہیں انہی کے والدین انکی بیوی بچوں بہن ،بھائی کو شوٹ کرنے کا حکم دیا جائے تو یہ اس حکم کی تعمیل میں 1 سیکنڈ بھی دیر نہیں کرتے۔۔۔۔
بدنام زمانہ انتہا پسند دہشتگرد تنظیم داعش بھی انہی کی تربیت یافتہ ہے
یا یوں کہہ لیں کہ داعش یہی لوگ چلا رہے ہیں۔۔۔۔
یہ دنیا میں کس طرح آپریٹ کرتی ہے اس پر بات کرتے ہیں ۔
🌿پیارے پاکستانیوں زرداری دور میں آپ نے جائزہ لیا ہوگا کہ امریکیوں کو بے تحاشا پاکستانی ویزے فراہم کئے گئے
‏اس میں سب سے بڑا کردار امریکہ میں تعینات سفیر حسین حقانی نے ادا کیا ،
زرداری دور میں پاکستان معاشی لحاظ سے بہت کمزور تھا، ہر طرف دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکے عام تھے ۔۔۔
ان نازک حالات میں امریکیوں کا دھڑا دھڑ پاکستان میں داخل ہونا فکر کی بات تھی ۔
‏کیونکہ نہ ہی اس وقت ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا تھا نہ ہی کوئی اور معاملات تھے ۔۔۔
اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر زرداری کی سرپرستی میں بغیر تصدیق اور انکوائری کے ڈالر کے عوض امریکیوں کو پاکستان میں بلیک واٹر کا نیٹ ورک مضبوط کرنے میں مدد فراہم کی اور میمو گیٹ سکینڈل بھی اسی واقعے کی ایک کڑی ہے ۔۔۔
▪: بلیک واٹر نے جونہی پاکستان میں قدم جمائے تو پاکستان میں دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوا
‏▪: بلیک واٹر پاکستان میں امریکی ایجنسی سی آئی اے کی مدد سے آپریٹ ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان میں فرقہ واریت ، دہشت گردی، کرپشن اور کراچی میں علیحدگی پسند تنظیمیں اور ایم کیو ایم نے انٹی پاکستان سرگرمیاں تیز کر دی
‏▪: پاکستان مخالف تقاریر اور الطاف حسین کی پاکستان مخالف سرگرمیاں ۔۔۔ بلیک واٹر کی ہی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت تھا اور اس وقت کی حکومت نے امریکی ایجنسی کا بھرپور ساتھ دیا
‏▪: بلیک واٹر کے کارندوں نے پاکستانی میڈیا میں صحافیوں سے لیکر میڈیا مالکان کو پیسہ لگایا اور فوج مخالف بیانیہ کے حامل لوگوں کو میڈیا میں زیادہ وقت دیا جاتا جس کا ایک کام تھا کے ملک پاکستان میں عوام کے دلوں میں فوج کیلئے نفرت پیدا کی جائے
‏اور ففتھ جنریشن وار کو مزید تقویت اور طاقت بخشی جائے ۔۔۔
▪: معاملات یہاں ہی نہیں رکے بلیک واٹر کے کارندوں نے پاکستان میں معاشی دہشت گردی کا بھی آغاز کیا اور بیوروکریسی اور وزیر مشیروں کو ڈالر لگائے اور کرپشن کو فروغ دیا اور ایک سیاہ سی جمہوری حکومت کی مدد سے پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیز پر اثر انداز ہوئے ۔۔۔
▪: کوئی بھی قانون سازی عوام کی فلاح کیلئے نہیں تھی بلکہ لیفٹ ونگ کی پارٹی پیپلز پارٹی ایسے قوانین بنانے میں مصروف تھی جس سے زیادہ سے زیادہ ملک میں لبرلزم کو فروغ دیا جا سکے
‏اس کے ساتھ ساتھ دشمن این جی اوز کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ۔۔۔
▪: بلیک واٹر بھرپور انداز میں پاکستان میں تخریب کاری کرتی اور جو بھی بم دھماکہ ہوتا اس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی طالبان اس حد تک ماسٹر مائنڈ نہیں تھے وہ بس ذمہ داری قبول کرنے کے ڈالر لیتے تھے ساری دہشت گردی کی پلاننگ بلیک واٹر ہی کرکے دیتی تھی ۔۔۔تحریک طالبان پاکستان،داعش،Islamic State Khorasan، جماعت الحرار اور ان جیسی دیگر خوارج تنظیموں کی خالق اور فنڈنگ کرنے والی بھی یہ ایجنسی ہے
‏▪: سکول ،مدرسے ،کالج ، یونیورسٹی اور مزارات، بازار بیگناہ لوگ مرد و خواتین،بچے ان کا اصل حدف ہوتے ہیں
▪: پیارے پاکستانیوں وقت بدلہ اور افواج پاکستان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک پاکستان میں بلیک واٹر کا صفایا کرنا شروع کردیا ‏
▪: اس کتا مار مہم کا آغاز سیاہ پوش مارخور نے بخوبی سر انجام دیا اور بدلے میں امریکی حکام نے پاکستان حکومت سے اپنے ٹورسٹ غائب ہونے کا احتجاج بھی کیا حقیقت میں وہ بلیک واٹر کے ایجنٹ تھے اور سیاہ پوش مارخورز کا شکار ہو رہے تھے
▪: پیارے پاکستانیوں آپ کو یہ باتیں ڈالر خور میڈیا پر نہیں بتائی جائیں گی ۔۔۔ ایک اندازے کے مطابق 22 ہزار فوجی جوانوں نے جن میں دیگر افسران بھی شامل ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک پاکستان کے امن کو بحال کیا
▪: ہم سب کا یہ فرض ہے کے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں ۔۔۔ یہی فوج پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے ۔۔۔ دشمن نے پہلے بھی منہ کی کھائی تھی دشمن اب بھی منہ کی کھائے گا…..إن شاءالله
افواج پاکستان آئی ایس آئی زندہ آباد
پاکستان پائیندہ تابندہ آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں