ضلع خیبر لنڈیکوتل، افسوس ناک خبر

ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ پر افغانستان جانے والے کنٹینر دوسرے کنٹینر پر چڑھ گئ 1 ڈرائیور جاں بحق کسٹم اہلکار سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس زرائع

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ پر افغانستان جانے والے کنٹینر کی بریک فیل ہونے کے باعث دوسری کنٹینر گاڑی پر چڑھ گئ جس سے گاڑی میں موجود ڈرائیور جاں بحق اور ایک کنڈیکٹر گاڑی میں پھنس گیا جبکہ کسٹم اہلکار بھی زخمی ہو گیا کنٹینر حادثہ میں مچینی چیک پوسٹ پر قائم مسجد کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد مقامی پولیس ریسکیو 1122 این ایل سی حکام اور کسٹم حکام نے امدادی کاروائی شروع کر دی گئی اور گاڑی میں موجود ایک زخمی کنڈیکٹر کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے واقعہ پر گہری دکھ و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کءا کہ لنڈی کوتل طورخم پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی ہوسکے اور ٹرانسپورٹرز کے مشکلات میں کمی آجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں