ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہمارا ایمان ہے : صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی

اسوہ حسنہ پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں : شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب

لاہور ( ) حکومت پنجاب کی کال پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔ اس سلسلے میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر محافل ذکرونعت، محافل درودوسلام اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہاہے ، اسی سلسلے میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کواڈینیٹر پیر سید احمد ندیم شاہ کی رہائش گاہ اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی آفس گلشن راوی میں لاثانی انقلاب فورم کے زیر اہتمام” شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ۔ کانفرنس سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ خاتم النبیین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہمارا جزوایمان ہے ، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پر ہوکر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنا فخر سمجھتے ہیں اور اس عظیم منصب کی ادائیگی کیلئے علماء و مشائخ میں باہمی اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری ہے ۔ دین اسلام اللہ تعالی کے نزدیک انتہائی محبوب مذہب ہے ، جو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، انہوں نے کہا کہ فرانس نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارہ ہے ، اب یہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم متحد و متفق ہو کر ان اسلام دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب دیں ۔ کانفرنس سے دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اختتام پر بارگاہ سید کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں درودوسلام کے نذرانے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں