لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار۔

انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے 14 سالہ حارث کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

حارث اپنی سوتیلی نانی سے لڑ جھگڑ کربغیر بتائے اپنے باپ کے گھر ڈھولنوال چلا گیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کیا۔

لاپتہ بچے حارث کے ورثاء نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروارکھاتھا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں