لاہور( میاں مظفررمضان )انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں،رپورٹ

لاہور( )انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں، حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر16/19 اور 25/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے، گواہوں کے بیانات پر نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی، جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کے خلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے چوبیس کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،

حافظ محمد سعید صاحب فائل فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں