لاہور ، صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکو مت کے مختلف مقامات میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیوارت سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کے ناظم حسین اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ70 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر عبدالمنان اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ گجر پورہ کے علاقے میں4موٹرسائیکل سوار ڈاکو شاہد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے10ہزار روپے نقدی و زیورات۔ اچھرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو زمان اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ ہڈیارہ کے علاقے ڈاکو وقار اور فیملی سے1لاکھ 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات۔شادباغ میں مسلح ڈاکو یاسین اور فیملی سے 1 لاکھ 15ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر علی احمد سے 55ہزار اور موبائل فون۔گڑھی شاہو سے ڈاکو اسد رضا سے80ہزار نقدی اور موبائل فون۔ چوہنگ میں ا?صف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 54ہزار نقدی اور موبائل فون۔اسلام پورہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شجاعت سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مانگامنڈی اور پرانی انارکلی سے گاڑیاں اور ہنجروال۔نواں کوٹ اور رنگ محل کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 909روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 580افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 343ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور39مسافر491اور149پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت228متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ72حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل983متاثرین میں 742مرد اور241خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 538افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ271زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 736موٹر سائیکلز،148آٹو رکشے،113موٹر کاریں،36وین07مسافربسیں،37ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں 4 افراد نے نرس کے ذریعے میک اپ کرانے کے بہانے گھر بلاکر بیوٹیشن سے مبینہ زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کی رہائشی بیوٹیشن ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ 6 ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے میک اپ کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور دوا ملاکر جوس پلایا جس کے بعد ملزمان سرفراز جیون، سلیم، نذیر اور منیر مسیح نے زیادتی کی۔پولیس نے نرس سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ معاملہ مشکوک ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے ایگزیکٹو سٹاف کے تمام افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی یونیفارم زیب تن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سنٹرل پولیس آفس سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز اور شعبوں میں تعینات افسران واہلکار دوران ڈیوٹی یونیفارم لازمی پہنیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یونیفارم کی پابندی فورس کے ڈسپلن کا اہم حصہ ہے جس کی پاسداری کو یقینی بنانا تمام کمانڈ افسران کی ذمہ داری ہے لہذا تمام یونٹس سربراہان، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ماتحت سٹاف سے یونیفارم ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے ایڈیشنل آئی جیز سمیت سی سی پی او لاہور،تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزاور دیگر متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ صرف کاو ¿نٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی میں تعینات افسران واہلکاروں کو یونیفارم پہننے سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ دیگر تمام یونٹس، دفاتر اور شعبوں میں کام کرنے والا ایگزیکٹو سٹاف یونیفارم ایس او پی کی پابندی پرعمل درآمد کوہر صورت یقینی بنائے۔

لاہور(کرائم رپورٹر): ای چالان کی سینچری مکمل کرنے والی گاڑی ٹریفک پولیس کے ریڈار میں آگئی، تفصیلات کے مطابق
سٹی ٹریفک پولیس نے 105 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، ٹریفک حکام کے مطابق گاڑی کے مالک کو 50 ہزار 500 کا جرمانہ عائد، گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا،مہم میں اب تک 18 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیاسٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، سٹی ٹی او سید حماد کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹیز پنجاب کی طرف سے ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیںڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،

لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی اندرون ملک میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان کے علاقے میں تونسہ شریف ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے اڈا سنجار میں کروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5ملزمان وزیر محمد، نجیب اللہ، محمد شفیع، سید حق نواز آغا اور روح اللہ کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔برآمد ہونے والی منشیات میں 238.800 کلو گرام چرس شامل ہے۔

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاو ¿ن پولیس کی کاروائی. چار بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون پولیس نے کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش میر عرف امیرو، عقیل عرف ہیرا, طاہر عرف طاری, حیدر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 5 پانچ کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاو ¿ن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی۔ 80 سالہ بیوہ خاتون ارشاد بی بی سے فراڈ کر کے 10 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم سے تمام رقم برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت انوسٹی گیشن پولیس نے بزرگ خاتون کو جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم اکرم عرف ٹوکہ نے معمر خاتون کو گروی گھر دینے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے پولیس نے ملزم اکرم عرف ٹوکا سے فراڈ سے لی گئی رقم 10 لاکھ روپے برآمد کر کے ارشاد بی بی کے حوالے کر دی

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق
تھانہ مناواں پولیس نے بسم اللہ ہاﺅسنگ سکیم میں خصوصی انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کے دوران ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے آٹھ ملزمان رمضان ، کاشف ، علی رضا، محمد ذیشان ، وقارامجد، محمد بلال ، علی اکبر اور منتظر مہدی عرف عرفان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، 3 پسٹل ، 4 رائفلز اور 160 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں