سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیر علاج تھے

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی چند روز سے وینٹی لیٹر پر تھے

سابق وزیر اعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیاگیا تھا

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی رواں سال مئی میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے تھے

میرظفراللہ خان جمالی گردوں اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے

میرظفراللہ خان جمالی کا تعلق بلوچستان کے علاقے روجھان ضلع نصیرآبا سے تھا

میر ظفر اللہ جمالی نے سیاسی کیریئرکا آغاز 1970 میں کیا ا

میرظفراللہ جمالی پہلی بار 1970 کے الیکشن میں حصہ لیا۔

میرظفراللہ جمالی وزیراعلیٰ، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ وہ دو بار سینیٹ کے رکن بھی رہے۔

میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں