ریسکیو1122سیالکوٹ 04دسمبر سیالکوٹ

ریسکیو 1122سیالکوٹ کے رضاکاروں نے  ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں ملکی سطح پر ہونے والے رضاکاروں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ 
ریسکیو ترجمان سیالکوٹ کے مطابق ریسکیو سیالکوٹ رضاکاروں کی دو  ٹیموں نے ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں ملکی سطح پر ہونے والے CERTمقابلوں میں حصہ لیا، سیالکوٹ ریسکیو ٹیموں میں ایک ٹیم یونین کونسل رنگ پورہ سے اور ایک ٹیم  خواتین رضاکاروں  پر مشتمل تھی۔ ہر ٹیم میں آٹھ ر ضاکار شامل تھے جن کی قیادت ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ اور ٹریننگ کووآرڈینیٹر محمد وسیم کر رہے تھے۔ریسکیو رضاکار سیالکوٹ نے دوران مقابلہ جات بلڈنگ گرنے کے باعث پھنسے افراد کو نکالنے، حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے، آگ پر بروقت قابو پانے اور سیلابی صورت حال میں پھنسے لوگوں کو بچانے کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر سیالکوٹ  انجینئر نوید اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ  سیالکوٹ پنجاب میں واحد ضلع ہے جس میں مرد  رضاکاروں کے ساتھ ساتھ  خواتین رضاکاروں کی ٹیم بھی ان مقابلہ جات میں حصہ لیتی ہے۔  بعد ازاں انہوں نے کہا کہ  بانی ڈائریکٹر جنرل  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت  لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ حادثہ میں ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے اور اس کے لیے ہمیں رضاکار تیار کرنے ہو گے تا کہ وہ کسی سانحہ کی صورت میں ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر زخمیوں کی مدد کر سکیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب ہم ان کی تربیت کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں ریسکیو1122سیالکوٹ ہر ماہ 5رووز پر مشتمل تربیتی کورس CADREبھی کرواتا ہے جس کا  انعقاد سینٹرل ریسکیوا سٹیشن کچہری روڈ پر کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں