فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی ایک بہادر نڈر سپہ سالار تھے

فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی ایک بہادر اور نڈر سپہ سالار تھے جنہوں نے اپنی بہادری، جنگی صلاحیتوں، اور بہترین حکمت عملی سے صلیبی جنگوں میں اہم کردار ادا کیا اور اسلام کی بقا کی خاطر صلیبیوں کو شکست فاش کیا ۔۔۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آج پاکستان بھی انہیں سازشوں اور ہائبرڈ وار کا سامنا کر رہا ہے ۔۔۔

فرق صرف اتنا ہے کہ موجودہ دور میں کچھ عیاش مسلمان حکمران اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی بجائے الٹا یہودیوں کی گود میں جا بیٹھے ہیں ۔۔۔

جبکہ سلطان صلاح الدین ایوبی کے دور میں بھی چھوٹی ریاستوں کے مسلمان حکمران صلیبی ڈاکوؤں کے پشت پناہی کرتے تھے اور بدلے میں عورتیں اور سونا چاندی بطور رشوت لیتے تھے اور معصوم عوام پر کھلے عام ظلم کی حمایت کرتے تھے ۔۔۔۔ جب نور الدین زنگی نے حالات کا بخوبی جائزہ لیا اور دیکھا صلیبی آہستہ آہستہ اسلامی سلطنت کی سرحدی ریاستوں پر قابض ہو رہے ہیں تو ۔۔۔انہوں نے صلاح الدین ایوبی کو خط لکھا اور صلیبیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مشورہ دیا ۔۔۔ جوکہ بعد میں بہت مفید ثابت ہوا ۔۔۔

سلطان صلاح الدین ایوبی نے بھی ہائبرڈ وار فیئرز کا سامنا کیا ۔۔۔ صلیبیوں نے ایسی جنت بنائی جہاں وہ نوجوانوں کی برین واشنگ کرتے تھے اور مسلمان کے خلاف ہی اکساتے تھے ۔۔۔ تب سلطان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ۔۔۔ اس سارے معاملے سے نپٹنے کیلئے سلطان صلاح الدین ایوبی نے اسلامی انٹیلیجنس کا ایک ادارہ قائم کیا اور انتہائی شاطر جاسوس بھرتی کیئے جنہوں نے اپنی جاسوسی سے سلطان صلاح الدین ایوبی کو کفار کی بنائی گئی جنت کے بارے میں آگاہ کیا اور موقع پاتے ہی سلطان صلاح الدین ایوبی نے حملہ کر کے صلیبیوں کی جھوٹی جنت کو ختم کر دیا ۔۔۔ ایک اندازے کے مطابق اس جنت میں حسین عورتیں اور خوبصورت باغات کی تعمیر کی ۔۔۔ ایسا ہی طرز عمل امریکہ نے اپنایا اور برین واشنگٹن خارجیوں کو معصوم پاکستانیوں کے خلاف استعمال کیا گیا ۔۔۔

صلیبی جنگوں میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے اللہ کی مدد سے فتح حاصل کی اور بیت المقدس کو فتح کر لیا ۔۔۔ اور سلطان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کے عیسائی صلیبی بھی سلطان صلاح الدین ایوبی کو قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔۔۔

پیارے پاکستانیوں آج اگر حالات کا مشاہدہ کیا جائے تو آج بھی ہمیں ہائبرڈ وار فیئر کا سامنا ہے اور آج بھی پروپیگنڈہ عروج پر ہے ۔۔۔ لیکن انشا اللہ فتح حق کی ہوگی ۔۔۔ آمین
دیہاڑی دار مزدور
DDM512

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں