خاتون محتسب پنجاب میں خاتون ڈاکٹر کی جنسی ہراسگی کی درخواست پر سماعت

جنسی ہراساں کرنیوالے کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو شوکاز نوٹس جاری

خاتو ن محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے خاتون ڈاکٹر ڈالیا محمود کی جنسی ہراسگی کی درخواست پر سماعت کی

میوہسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی

وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل ڈیڑھ سال سے خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں، درخواستگزار

وائس چانسلر نے متعدد مرتبہ جنسی ہراساں کیا، انکار پر تنگ کرنا شروع کر دیا، درخواستگزار

وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو، کیا میں تمہیں اچھا نہیں لگتا، درخواستگزار

وائس چانسلر نے کہا کہ میری باتیں مان لو اور اپنے مستقبل کےبارے میں سوچو، درخواست گزار

وائس چانسلر نے کہا کہ میرے ساتھ اچھے تعلقات ہونگے تو بہت ترقی کرو گی، درخواستگزار

ڈیڑھ برس سے وائس چانسلر کی ایماء پر ملازمت میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں، درخواستگزار

کبھی غیرمجاز اتھارٹی سے نوٹس بھجوا دیا جاتا ہے، کبھی نامعلوم نمبروں سے نوٹس بھجوایا جاتا ہے، درخواستگزار

نامعلوم نمبروں سے ملنے والے نوٹس کا پتہ کرتی ہوں تو کوئی جواب نہیں دیا جاتا، درخواستگزار

وائس چانسلر گھنٹہ گھنٹہ کبھی وی سی آفس اور کبھی ساتھ والے دفتر میں بٹھائے رکھتے ہیں، درخواستگزار

وائس چانسلر کے غیراخلاقی مطالبات نہ ماننے پر نوکری سے برطرفی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، درخواستگزار

وائس چانسلر اور اسکے ساتھیوں کی نوکری سے برطرفی کی دھمکیوں کے آڈیو ثبوت موجود ہیں، درخواستگزار

آڈیو ثبوت میں سنا جا سکتا ہے کہ وائس چانسلر اور اس کے ساتھی بار بار دبائو ڈال رہے ہیں، درخواستگزار

وائس چانسلر کی منتیں کر چکی ہوں کہ میرا پیچھا چھوڑ دیں مگر اب وہ انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، درخواست گزار

وائس چانسلر بلاوجہ تجربہ کے سرٹیفکیٹ اور ملازمت کی دیگر دستاویزات دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں،درخواستگزار

وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کیخلاف جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے، درخواست گزار

خاتون محتسب نے وائس چانسلر کو خاتون ڈاکٹر کیخلاف ہر قسم کی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا

وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کو 5دنوں میں جواب جمع کرانے کا حکم

خاتون محتسب نے جنسی ہراسگی کی شکایت پر مزید سماعت22دسمبر تک ملتوی کر دی

آئندہ سماعت تک جواب نہ آیا تو وائس چانسلر کیخلاف یکطرفہ کارروائی ہوگی، خاتون محتسب کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں