بھارت میں احتجاج کا انوکھا انداز، شادیوں میں مودی کے مخالف گانے گائے جانے لگے ، ویب ڈیسک 14 دسمبر ، 2020

شادیوں کے موقع پر گانے بجانا اور گانا ایک عام رواج ہے لیکن اب بھارت میں احتجاج کا ایک انوکھا ہی انداز سامنے آیا ہے جہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں مودی مخالف گیت گائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کسان نئے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اب شادی کی تقریبات میں بھی مودی مخالف گانے گائے جا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست لدھیانا کے پنجاب کلچرل سوسائٹی کے صدر اور گلوکار روندر رنگوال نے کسانوں کے حق میں ایک گانا لکھا ہے جسے اب شادی بیاہ کی تقریبات میں احتجاجاً گایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں مچھیوارا کے قریب ایک گاؤں میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں نے کسانوں کے حق میں گانے گائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسان گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارتی کسانوں کو یہ خطرہ ہے کہ مودی حکومت نئے زرعی قانون کے ذریعے ان سے روزگار چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں