وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس لائن کا دورہ کیا، وزیر داخلہ کو آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کرائم اور امن امان کی صورت حال آگاہ کیا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس لائن کا دورہ کیا، وزیر داخلہ کو آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کرائم اور امن امان کی صورت حال آگاہ کیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کوشہر میں جلسے اور دھرنے سے نمٹنے کے لیئے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی ۔ شیخ رشید نے پولیس لائن دورہ کےدوران یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام پولیس کو سلام کرتا ہوں ، پولیس کو فنانس کے مسائل ہیں اور پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم آئیں گے تو ان سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 30 فیصد کرائم میں کمی ہوئی ہے ۔ سرینہ اور ریڈ زون کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کر دوں گا، ہم جدید ٹیکنالوجی لے کرآئیں گے اور چیک پوسٹ کی جگہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر سینیٹ کا زیادہ ایشو ہے ، سپریم کورٹ اجازت دے دیتی ہے الیکشن کا ،شو آف ہینڈ کی اجازت دے دی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دھاندلی کی بات ختم ہو جائے گی اور اس کاکریڈٹ عمران خان کو جائے گا ، اب ساری صورتحال پر گیم سپریم کورٹ میں ہے ۔ سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈ کا فیصلہ دیا تو تاریخی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں