نوڈیرو، پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم شھید بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی منانے کے لیئے تیاریاں زور و شور سے شروع کردیں گئیں،انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے کمشنرلاڑکانہ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد،

نوڈیرو()پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم شھید بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی منانے کے لیئے تیاریاں زور و شور سے شروع کردیں گئیں،انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے کمشنرلاڑکانہ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں پانی بجلی،صفائی،پارکنگ ایریا بنانے سمیت روڈوں پر جاری کام کا جائزہ،عملداروں کو برسی سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم شھید بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی 27 دسمبر کو گڑہی خدا بخش بھٹو میں منانے کے لیئے پی پی کی جانب سے تیارئیاں زور و شور سے شروع کردیں گئیں ہیں جبکہ اس سلسلے میں کمشنر لاڑکانہ سلیم رضا کھڑو کی زیر صدارت گڑہی خدا بخش بھٹو میں اجلاس ہوا جس میں تمام سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں پانی،بجلی،صفائی،پارکنگ ایریا کو بنانے سمیت روڈوں پر تعمیراتی کاموں کو جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کو برسی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات کردیں گئیں ڈی ایچ او لاڑکانہ نے اجلاس میں بتایا کہ برسی کے دوران مزار کے احاطے میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جبکہ نوڈیرو اور گڑہی خدا بخش بھٹو کی ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی امداد فراہم کیا جاسکے برسی کے دنوں میں ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹرس کی کمی کو ختم کرکے ادویات کی کمی بھی پوری کی جائے گی اجلاس میں ڈائریکٹر کوکل گورنمینٹ کو ہدایات جاری کردی گئیں کہ میونسپل عملے کی مدد کے ساتھ گڑہی خدا بخش بھٹو سمیت مزار کی جانب جانے والے تمام تر راستوں پر صفائی کا انتظام کرنے سمیت لائیٹنگ سسٹم کو بھتر بنایا جائے اس میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی روڈس محکمہ کے عملداروں کو ہدایت کی گئی کہ برسی سے دو روز قبل پارکنگ ایریا کو بنایا جائے تاکہ یہ ایریا ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جاسکے سیپکو عملداروں کو ہدایت کردی گئی کہ برسی کے دنوں میں بجلی کو بند نہ کیا جائے اور بجلی کا سسٹم درست بنایا جائے دوسری جانب پی پی نوڈیرو اوت گڑہی خدا بخش بھٹو نے مزار کے احاطے میں جھنڈے اور بینرز سمیت بے نظیر بھٹو کی قدآور تصاویر لگانے کا کام شروع کردیا ہے ساتھ ہی نوڈیرو شھر کے روڈوں پر لگے کھنبھوں پر بھی پی پی کے جھنڈے لگانا شروع کردیا ھے
رپورٹ کر رہے ہین کمیرامین ٹیم کے ساتھ ملازم حسین قلندری سٹی رپورٹر Jtv نیوز نو ڈیرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں